حکومت نے مجوزہ آئینی ڈرافٹ شیئر کیا یا نہیں؟ پی ٹی آئی کی وضاحت آگئی

مذاکرات کا وقت ختم، فیصلے عمران خان ہی کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ڈرافٹ شیئر کرنے کے حوالے سے وضاحت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مجوزہ آئینی ڈرافٹ پیش کئے جانے سے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سےاجلاس میں پروپوزل ڈرافٹ دیا گیا، حکومت کی جانب سے کچھ تجاویز ایک لیٹر پر پیش کی گئیں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ وزیر قانون نے کہا لیٹر کیساتھ ایک کورنگ لیٹربھی تھاجونہیں دیا گیا، وکلا نے کچھ تجاویز دی ہیں جواس لیٹرمیں شامل ہیں، حکومت کی جانب سے وہ ڈرافٹ شیئر کیا گیا جو وکلاکی تجاویزپرمبنی ہے،حکومت نےکوئی بھی مکمل ڈرافٹ کسی بھی صورت میں نہیں دیا

دوسری جانب عامرڈوگر نے کہا کہ حکومت نےجوڈرافٹ دیااس میں بھی ابہام ہے وضاحت نہیں، حکومت نے جو وکلا کی تجاویز پیش کی ہیں اس میں بھی ابہام ہے، حکومت جوکہہ رہی ہے کہ انہوں نے اپنا ڈرافٹ دیا ہے جبکہ وہ بار کی تجاویز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بھی اعتراض اٹھایا کہ حکومت اپنا مکمل ڈرافٹ دے، دوسری جماعتوں نے بھی اعتراض کیا کہ حکومت واضح ڈرافٹ کیوں نہیں دیتی، حکومت ابہام کا شکار ہے پتہ نہیں تھیلے میں سے کون سی بلی نکالنا چاہتی ہے۔