اب کیلے کے کچرے سے بجلی، گیس اور کھاد بنے گی، پائلٹ منصوبے کا افتتاح

کیلے کے کچرے سے اب بجلی، بایو گیس تیار اور ماحولیاتی آلودگی کم کی جائے گی سکھر میں پائلٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔

اے آر وئی نیوز کے نمائندے جہانزیب وسیر کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ایک منفرد پائلٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد کیلے کے کچرے کو کارآمد بنانا ہے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کیلے کے کچرے کو کارآمد بنانے کے لیے پائلٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ نارتھیمبیریا یونیورسٹی یو کے اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت کیلے کی کاشت کے بعد اس کے کچرے سے بجلی، بایو گیس، کھاد اور دھاگا تیار کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا نیا ذریعہ فراہم کرے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کے خواتین کو بھی اس منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا، جہاں انہیں دھاگا اور کپڑا بنانے کی تربیت دی جائے گی۔