پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگیا

پی آئی اے کی نجکاری

کراچی: قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگیا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا کیبن کریو ممبر محسن رضا کینیڈا میں سلپ ہوگیا، جس کے بعد کینیڈا میں سلپ ہونے والے کیبن کریو ممبرز کی تعداد دس سے زائد ہوگئی۔

محسن رضا نے ٹورنٹو سے واپس پاکستان پہنچنا تھا لیکن ٹورنٹو سےکراچی کی پرواز کیلئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے تحقیقات شروع کردیں ہیں ، قصوروارثابت ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے سال 2022 میں پانچ فضائی میزبان لاپتہ اور سال 2023 میں کینیڈا کی پروازوں پر سات فضائی کریو ممبرز سلپ ہوئے جبکہ سال 2024 میں یہ تعداد 10 سے تجاوز کرگئی ہے تاہم قومی ایئرلائن آج تک کسی بھی فضائی میزبان کو واپس لانے میں ناکام رہی۔