میلبورن : برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ہوم فیورٹ نک کائرگیوس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔
مرے کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ تین رہا۔سیمی فائنل میں مرے کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے ہوگا۔ برڈچ نے کوارٹرفائنل میں چودہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونر اسپین کے رافیل نڈال کو زیر کیا تھا۔