شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے وہ سنگل نہیں ہیں اور کسی لڑکی سے محبت کرتے ہیں۔
اداکار گوہر رشید نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟
جواب میں گوہر رشید نے قہقہ لگایا اور پھر کہا کہ نہیں میں سنگل نہیں، وہ بہت بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کرسکتا، ان کے بارے میں اتنی باتیں کرسکتا ہوں کہ اس پر پورا شو ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گوہر رشید نے لڑکی کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ اس کا تعلق شوبز سے ہے یا نہیں۔
یہ پڑھیں: ’گوہر رشید سے شادی ہوئی تو یہ مداحوں کی وجہ سے ہوگی‘
خیال رہے کہ اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی دوستی کے چرچے اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو شادی کا مشورہ بھی دیا جاچکا ہے۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے بھی اس سے قبل شو میں خود کو ایک دوسرے کا اچھا دوست قرار دیا تھا۔
اداکار نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں فیروز خان، رمشا خان، ہانیہ عامر ودیگر شامل تھے۔
کبریٰ خان نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں علی رضا، نور حسن، علی رحمان، صبا حمید، حاجرہ یامین ودیگر شامل تھے۔