ممبئی: تیلگو فلم انڈسٹری کے نامور اداکار این ٹی رامسوامی کو انی فلم ’لو ریڈی‘ کی اسکریننگ کے دوران ایک خاتون مداح کی جانب سے غیر متوقع حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق ’لو ریڈی‘ میں منفی کردار ادا کرنے والے این ٹی رامسوامی نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ حیدر آباد میں ہونے والی اسکریننگ تقریب میں شرکت کی۔
جب فلم کی کاسٹ نے مداحوں کے ساتھ بات چیت کی اور سپورٹ کیلیے شکریہ ادا کیا تو اچانک این ٹی رامسوامی پر ایک خاتون نے حملہ کر دیا۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک صارف نے واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اداکار کو گریبان سے پکڑ کر زوردار تھپڑ مار رہی ہیں۔
ویڈیو کا آغاز فلم کے ایک سین سے ہوتا ہے جس میں این ٹی رامسوامی اپنے سر پر پتھر مار کر بیٹی کو پتھر سے مارتا ہے اور اسے اپنانے سے انکار کر دیتا ہے۔
حملہ کرنے والی خاتون نے اداکار سے سوال کیا کہ انہوں نے فلم میں ایک دوسرے سے پیار کرنے والے جوڑے کو پریشان کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔
اس دوران ساتھی اداکار خاتون کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتے رہے کہ یہ صرف ایک فلمی سین ہے۔
بعدازاں، سینما گھر کے سکیورتی اہلکار اور کاسٹ ممبران این ٹی رامسوامی کو بچانے کیلیے آگے بڑھے جبکہ سکیورٹ اہلکاروں نے مداحوں کو تھیٹر سے باہر نکال دیا۔