سکھر: سانحہ شکا رپور کے خلاف کل پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکا لی جا ئیں گی ،حکو مت کی نا اہلی کی وجہ سے شکا ر پور میں اتنا بڑا سا نحہ پیش آیا۔
شکا رپور سانحہ کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں،ان خیالات کا اظہار شیعہ علما ءکو نسل کے جنر ل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے سکھر پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ شکار پو ر دہشت گردی میں ساٹھ افراد جا نوں سے گئے جبکہ ستر سے زائد افراد اس وقت بھی زخمی ہیں لیکن حکمرا نوں نے نہ تو نما ز جنا زہ میں شر کت کی نہ ہی شہداءکے اہلخا نہ کے ساتھ ملا قات کے لئے آئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ با ر ہا حکو مت کو کہتے رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کا رروا ئی کی جا ئے لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہو ئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ضرب عضب آپر یشن کو شما لی علا قہ جا ت کے ساتھ اب شکا ر پور میں بھی شروع کر کے دہشت گردوں کا خاتمہ کر یں، تاکہ عوام سکھ اور چین کی نیند سو سکیں۔