کراچی میں بینک کے اندر خاتون کو گولی لگ گئی

کراچی میں بینک کے اندر سیکورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ایم اے جناح روڈ پر واقع بینک میں پیش آیا جہاں سیکورٹی کے لیے تعینات گارڈ سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

گولی  لگنے سے زخمی بینک کی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 32 سالہ خاتون کے پیٹ میں گولی لگی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کامران کو حراست میں لےکر اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔