راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روسی نائب وزیر دفاع سے ملاقات میں روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال اوردفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی ساتھ ہی سلامتی اور دفاعی شعبےمیں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا.
آرمی چیف نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ، جس پر کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
روسی نائب وزیر دفاع نے انتہا پسندی کے خلاف عالمی برادری کے درمیان اتحاد اور تعاون پر مبنی سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔
اس سے قبل روس کے اعلیٰ سطح وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا تھا،جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روسی وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں فریقین میں فوجی ،صنعتی تعاون کےفروغ دینے پر توجہ مرکوزکی گئی اور مشترکہ فوجی مشقوں ،پی اے ایف آلات کیلئےتکنیکی معاونت پر بات چیت ہوئی۔
ایئرچیف نے روس کیساتھ فوجی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا تعاون پر مبنی تربیتی پروگراموں ، مشترکہ فوجی مشقوں اور صنعتی تعاون پر توجہ دی۔
کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے پاک فضائیہ میں حالیہ متاثرکن پیشرفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کیساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعاون مستحکم کرنے کےعزم کااعادہ کیا۔