سینئر قانون دان بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی ایسا مقدمہ نہیں جو فوجی عدالت میں چل سکے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی بھی ایسا مقدمہ نہیں جو ملٹری کورٹ میں چل سکے۔ سیاسی الیکشن کمیشن کی توسیع ہم قبول نہیں کریں گے۔ نئے الیکشن کرائے جائیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں کچھ کچے کے ڈاکو ہیں، زیادہ تر پکے کے ڈاکو ہیں۔ منی لانڈرنگ اور ہر قسم کے مقدمات میں ملوث لوگوں کو اقتدار دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف کا جو استقبال ہوا، وہ سب نے دیکھا۔ باقی جن کے جیسے استقبال ہوتے ہیں وہ بھی سب کو پتہ ہے
https://urdu.arynews.tv/did-asad-umar-join-the-ppp/