گھریلو تنازع خونیں واقعے میں تبدیل ہوگیا اور ظالم شخص نے فائرنگ کر کے بھائی، بھائی، بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ سندھ کے شہر سانگھر کے جھول تھانے کی حد میں پیش آیا جہاں ملزم لاکھو بھیل نے گھریلو تنازع پر اپنے اہل خانہ پر ہی گولیاں برسا کر انہیں خون سے نہلا دیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے مقتولین کے سگے بہن بھائی، بہنوئی اور بھابی تھیں جن کے نام رینجھو بھیل، دڑکی، کنگا بائی اور رادھا بتائے جاتے ہیں۔
واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جب کہ خونیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشیں اسپتال منتقل کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔