شادی ہال میں خوفناک آتشزدگی، ایک شخص جان سے گیا

شادی ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی پھیل گئی کہ ایک شخص اپنی جان سے چلا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں نوئیڈا کے علاقے میں پیش آیا جہاں سیکٹر 74 میں زیر تعمیر بینکوئٹ ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم اس دوران آگ اتنی پھیل گئی کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب بینکویٹ جل کر بھسم ہوگیا۔

ڈی سی پی نوئیڈا رامبدن سنگھ نے کہا کہ بینکوئٹ ہال لکڑی کا بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ایک اور اطلاع کے مطابق آگ زیر تعمیر بینکوئٹ ہال کے پیچھے رکھے گئے سلنڈروں میں لگی تھی جس نے ہال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔