بھارت میں فرانسیسی سفیر کا موبائل فون چوری

بھارت میں فرانسیسی سفیر کا موبائل فون چوری

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فرانسیسی سفیر تھیری ماتھو کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے مشہور چاندنی چوک بازار میں گزشتہ ہفتے فرانسیسی سفیر تھیری ماتھو کا موبائل فون چوری کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ 20 اکتوبر کو جین مندر کے قریب پیش آیا تھا جب تھیری ماتھو اپنی اہلیہ کے ہمراہ بازار کا دورہ کر رہے تھے۔

نئی دہلی پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے فرانسیسی سفیر کی جیب سے فون چوری کیا، اس کے بعد تھیری ماتھو نے پولیس میں آن لائن ایف آئی آر درج کروائی۔

پولیس حکام کو 21 اکتوبر کو سفارت خانے کی طرف سے بھی شکایت ملی تھی جس کے بعد پولیس نے چاندنی چوک بازار کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا اور ملزما کی گرفتار کیلیے ایک ٹیم تشکیل دی۔

گرفتار چاروں ملزمان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور یہ ٹرانس یمونا علاقے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ملزم سے فون برآمد کر کے سفیر کو واپس کر دیا جبکہ ان سے ملزم تفتیش کی جا رہی ہے۔