دہلی میٹرو کی خواتین اور مردوں کیلیے بائیک ٹیکسی سروس شروع

بھارتی دارالحکومت دہلی میں میٹرو نے خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ بائیک ٹیکسی سروس شروع کر دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق دہلی میٹرو نے مسافروں کی سہولت کے لیے الیکٹرک بائیک ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کا کم از کم چارج 10 روپے رکھا گیا ہے اور اس کے بعد پہلے دو کلومیٹر پر 10 روپے فی کلومیٹر اور اس کے بعد 8 روپے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔

خواتین کے لیے شی رائیڈز کے نام سے سروس فراہم کی گئی ہے جس میں خواتین ہی بائیک چلائیں گی جب کہ آر رائیڈز کے نام سے مردوں کے لیے بائیک رائیڈرز سروس ہو گی۔

یہ الیکٹرک بائیک ماحول دوست ہوں گی جو کہ کاربن فورٹ پرنٹ کو کم کرتی ہیں۔

پیر کے روز دہلی میٹرو کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار نے بائیک ٹیکسی سروس کا افتتاح کیا جس سے شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ دہلی میٹرو کے ترجمان کے مطابق میٹرو کی آفیشل ویب سائٹ سے بائیک سروس کی رائیڈ بُک کی جا سکتی ہے۔