محمد رضوان نے شکست کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

پاکستان آسٹریلیا

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز میں شکست کا ذمہ دار کیچ ڈراپ ہونے کو قرار دے دیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

اسپینسر جانسن کو 26 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

تاہم میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ حارث رؤف اور تمام بولرز نے بہترین بولنگ کی، فیلڈرز سے کیچ ڈراپ نہ ہوئے ورنہ نتیجہ مختلف ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان خان اور عرفان ںیازی نے شاندار بیٹنگ کی، تیسرے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، عثمان خان کی 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

عرفان خان 28 گیندوں پر 37 رنز بناسکے، میچ میں قومی فیلڈرز نے چار کیچز ڈراپ کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by cricket.com.au (@cricketcomau)

کپتان محمد رضوان نے 26 گیندیں کھیل کر صرف 16 رنز بنائے، بابر اعظم 3، صاحبزادہ فرحان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس آفریدی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سفیان مقیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر اسپینسرجا نسن نے26 رنزدیکر5 وکٹیں حاصل کیں۔