گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ امن کی خاطر وزیراعلیٰ کی ہر بات برداشت کر لیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین انتشاری بیان بازی کے بجائے امن کیلئےکردار ادا کریں آل پارٹیزکانفرنس ایک عام شہری بھی بلا سکتا ہے، کرم اور صوبے کے امن کےلیے ہر حد تک جائیں گے۔
گورنر نے کہا کہ علی امین خود اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے انہیں کُرم کی فکر نہیں علی امین ہمارا شکریہ ادا کریں کہ ان کا کام ہم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کی خاطر وزیراعلیٰ کی ہر بات برداشت کر لیں گے گرینڈ جرگہ جلد کرم جائےگا، امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے صوبائی حکومت کرم پر خصوصی توجہ دے، وزیراعلیٰ اپنے صوبے کی فکر کریں۔