پاکستان سیریز سے قبل جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا

جنوبی افریقہ

پاکستان سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو انجری کا دھچکا لگ گیا۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی گروئن انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز سے باہر ہو جائیں گے۔

ڈربن ٹیسٹ میں باؤلنگ کے دوران کمر میں چوٹ لگنے سے کوٹزی کے چھ ہفتوں تک میدان سے باہر رہنے کی امید ہے۔

Injury blow to South Africa ahead of Pakistan series

اسکینز نے پٹھوں میں کھچاؤ کی تصدیق کی اور اس کے نتیجے میں، وہ سری لنکا ٹیسٹ اور پاکستان کے خلاف آل فارمیٹ کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کوئٹزی نے ڈربن ٹیسٹ کے چوتھے دن صرف چند اوور کرائے تھے وہ ایک اہم وکٹ لینے میں کامیاب رہے، دنیش چندیمل کو لنچ کے بعد کیچ اینڈ بولڈ کے ساتھ آؤٹ کیا۔