پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

پی پی 139 شیخوپوررہ

شیخوپورہ : حلقہ پی پی 139 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، حلقے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ پر ضمنی الیکشن آج پولنگ کا وقت شروع ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہے گی۔

پی پی ایک سو انتالیس کی نشست وفاقی وزیرراناتنویرحسین کے بھائی راناافضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ، انتخاب میں 8 امیدوار مد مقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا۔

شیخوپورہ ضمنی انتخابات کے باعث مقامی تعطیل ہے اور حلقے میں 124 پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

24 اے کیٹگری، 34 بی کیٹگری اور 66 سی کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشن شامل ہیں جبکہ 1648 پولیس اہلکاروں کے علاوہ رضا کار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حلقے میں امن برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپریشن اور فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔