پنجاب شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی ہال کے سامنے باراتیوں کی جانب سے اڑائے گئے پیسے اٹھانے پر گارڈ نے بچے کو گولی مار دی۔
باراتیوں نے شادی ہال کے باہر پیسے اڑائے تو بچوں نے لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران گارڈ نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔
زخمی بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچے کے والد نے بتایا کہ ہال کے گارڈ کی فائرنگ سے میرا بیٹا طلحہٰ زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
7 جون کو کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں گارڈ اور لڑکے میں کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی جس پر طیش میں آکر ملزم نے لڑکے کے پیٹ میں گولی مار دی تھی۔
زخمی بچی کو طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا تھا جبکہ ملزم گارڈ واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ گارڈ اور مقتول کے درمیان کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی، اس دوران نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے گولی چلائی اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے مفرور سکیورٹی اہلکار کی شناخت رمضان کے نام سے ظاہر کی تھی۔
اس واقعے سے تین دل قبل کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائئل مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو ویڈٰیو بنانے پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔