حج کوٹہ بڑھانے کیلئے کونسا ایشیائی ملک سعودی حکام سے بات چیت کررہا ہے؟

حج 2026

ایشیائی ملک کے حکام اپنے وطن سے حج کے لیے جانے والے عازمین کا کوٹہ بڑھانے کے سلسلے میں سعودی حکام سے بات چیت کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشی وزارت دینی امور نے بتایا ہے کہ انڈونیشی عازمین حج کا کوٹہ بڑھانے کے لیے سعودی حکام سے گفت و شنید ہورہی ہے، ایشیا ملک کے حکام چاہتے ہیں کہ ان کے زائرین کے لیے حج کوٹہ بڑھایا جائے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ امسال انڈونیشی عازمین کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔

’21ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنےکی تیاریاں‘

انڈونیشی وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ حج کے لیے ملک سے پہلا قافلے دو مئی سے 16 مئی کے درمیان سعودی عرب کی طرف رخت سفر باندھے گا،شیڈول کے تحت یہ قافلے مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

حج آپریشن کے حوالے سے انڈونیشی حکام نے مزید کہا ہے کہ انڈونیشیا سے آخری حج پرواز 31 مئی کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔