گوہر رشید نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

’کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر گردش کرتیں شادی سے متعلق خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

پچھلے چند دنوں سے گوہر رشید خبروں میں ہیں، اداکار کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ عنقریب معروف اداکارہ کبریٰ خان سے شادی کرنے والے ہیں۔

گوہر رشید کی شاپنگ مال میں صحافی سے گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے کس دوست کی شادی ہے جس کے بارے میں آپ بتا نہیں رہے؟

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

اس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جلد ہی اس بارے میں اعلان کروں گا، میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس کی شادی ہو رہی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں بلکہ حقیقت میں شادی ہو رہی ہے۔

چند روز قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ وہ واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

بعدازاں، اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آئی تھی جو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے نکاح کی تقریب کی تھی جس میں گوہر رشید نے بطور گواہ دستخط کیے تھے۔