ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ ایک غیر روایتی ماحول میں پلی بڑھی کیونکہ ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ اور والد راجیش کھنہ نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر راجیش کھنہ کی ایک پُرانی ویڈیو گردش کرتی ہوئی نظر آئی جس میں وہ اپنے داماد اکشے کمار کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ٹوئنکل کھنہ کا شوہر اکشے کمار اس عمر میں ’ہیرا پھیری‘ کرتا ہے اور گانے گاتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار کو ہدایت
وہ کہتے ہیں کہ ’اس عمر میں تو ہمارا داما بہت گاتا ہے، کبھی وہ بھول بھولیاں کرتا ہے کبھی ہیرا پھیری کرتا ہے، ہیرا پھیری 2 کرتا ہے، بہت ہیرا پھیری کرتا ہے، ہیرا پھیری والا آدمی ہے وہ‘۔
راجیش کھنہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی ٹوئنکل کھنہ سے کہا ہے کہ وہ اکشے کمار پر نظر رکھے لیکن اس پر زیادہ سختی نہ کریں۔ ’میں نے اپنی بیٹی کو بھی بولا ہے کہ زرا اس کی لگام کھیچ کر رکھنا لیکن اتنی بھی نہیں کہ یہ ٹوٹ جائے‘۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ چاہتی تھیں کہ میں شادی سے قبل اکشے کمار کے ساتھ دو سال گزاروں۔
’جب اکشے کمار نے کہا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو میری ماں نے کہا ’کچھ نہیں کر رہے، تم دو سال ساتھ رہتے ہو اور اگر ساتھ نبھاتے ہو تو آپ کی شادی ہو جائے گی۔‘
ٹوئنکل کھنہ کی ’ویلکم ٹو پیراڈائز‘ نامی کتاب نومبر 2023 میں شائع ہوئی جو مختصر کہانیوں کا مشتمل ہے۔
دوسری طرف اکشے کمار اپنی فلم ’اسکائی فورس‘ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں جو 24 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں سارہ علی خان اور نمرت کور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔