گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنا دیے

گلین فلپس

سہ فریقی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنادیے۔

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تاہم شاہین آفریدی نے آخری اوورز میں 25 رنز دے دیے اور مقررہ دس اوورز میں 88 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین اوور کرنے آئے تو کیویز کا اسکور 305 رنز تھا جب گلین فلپس نے ان پر لاٹھی چارج کرنا شروع کیا اور آخری اووور میں دو چھکے اور دو چوکے لگانے کے ساتھ 25 رنز بنائے۔

گلین فلپس نے 72 گیندوں پر کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 106 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی شاندار اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کی وکٹ حاصل کرکے عمر گل کا ریکارڈ برابر کیا۔

شاہین آفریدی نے میچ کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ول یونگ کو کیچ آؤٹ کروایا۔

اس وکٹ کے ساتھ ہی عمر گل اور شاہین آفریدی پہلے اوور میں 9، 9 وکٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ محمد عرفان اور وسیم اکرم نے کیریئر کے پہلے اوور میں 10، 10 وکٹیں حاصل کیں۔