ساحل خان نے 22 سالہ لڑکی سے شادی کر لی، ویڈیو وائرل

ساحل خان نے 22 سالہ لڑکی سے شادی کر لی

ممبئی: 48 سالہ بالی وڈ اداکار ساحل خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دبئی کے برج خلیفہ میں 22 سالہ لڑکی ملینا الیگزینڈرا سے شادی کر لی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوبصورت اور بلند ترین ٹاور کے پش منظر میں جوڑے کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ساحل خان بھتہ خوری میں ملوث نکلے

ساحل خان اور ملینا الیگزینڈرا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں جبکہ بالی وڈ اداکار نے خود انسٹاگرام پر یادگار موقع کی ویڈیو مداحوں کیلیے شئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan)

تقریب میں ساحل خان کو کلاسک سیاہ ٹکسڈو میں جبکہ ملینا الیگزینڈرا کو سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ویلنٹائن ڈے پر اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے علیحدہ پوسٹ میں شادی کے کیک کی جھلک بھی دکھائی جسے انہوں نے زندگی کا انتہائی اہم کیک قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan)

ساحل خان اور ملینا الیگزینڈرا کی عمر میں نمایاں فرق ہے۔ انہوں نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اہلیہ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ بہت ذہین ہیں لیکن حساس بھی ہیں کیونکہ وہ کافی کم عمر ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ہماری عمروں میں بہت فرق ہے لیکن ملینا 21 سالہ نوجوانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ پختہ ہیں اور فطرت میں بھی بہت پرسکون ہے۔

ملینا الیگزینڈرا کا تعلق بیلاروس سے ہے اور انہوں نے گزشتہ سال ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔

یاد رہے کہ ساحل خان نے اس سے قبل ایران میں پیدا ہونے والی نارویجن اداکارہ نیگار خان سے شادی کی تھی جو 2005 میں ختم ہوئی تھی۔