اے این ایف کا کریک ڈاؤن: ایک کروڑروپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد

گوادر سے تنزانیہ اور یمن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 111.1 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 40 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی اور اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام منشیات برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس میں موجود 2 پارسلز سے منشیات برآمد کی گئی، بلوچستان میں گوادرکے غیرآباد علاقے سے 40 کلو منشیات برآمد ہوا۔

اےاین ایف حکام کا مزید بتانا ہے کہ کالا باغ روڈ ریلوے پھاٹک میانوالی کے قریب گاڑی سے 30 کلو منشیات نکلی اس کے علاوہ سیالکوٹ، پشاور، شیخوپورہ انٹرچینج  ایم 2 لاہورکے قریب بھی کارروائیاں کی گئیں۔