حارث رؤف کا فٹنس سے متعلق اہم بیان آگیا

حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ فٹنس سے ذاتی طور پر مطمئن ہوں باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں، دو دن پریکٹس کی ہے، فٹنس سے مطمئن ہوں باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے، ہم خوشدل شاہ کو بھی استعمال کرتے ہیں، جس کا دن اچھا ہوگا وہ پرفارم کرے گا۔

حارث رؤف نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ ہنسی مذاق میں ہوئی تھی، کوہلیی سے اچھی دوستی ہے اس سے اسی طرح بات کرتے ہیں، ان سے کافی زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

8 سال بعد ہونے والے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن و میزبان پاکستان اور نیوزلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نوتعمیر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔