بالی ووڈ کی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بتایا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت مقابلے میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کل روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان کے لیے میچ جیتنا ضروری ہے ورنہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا سفر تمام ہوجائے گا۔
پاک بھارت میچ سے قبل پیش گوئیاں بھی سامنے آرہی ہے، گزشتہ روز بھارت کے آئی آئی ٹی بابا نے پیش گوئی کی تھی میچ پاکستان جیتے گا۔
سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان نے بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان بھارت سے جیت جائے تاکہ ٹورنامنٹ کی دلچسپی برقرار ہے۔
ایسے میں بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔
راکھی ساونت نے اس دوران ایک شرٹ زیب تن کررکھی ہے جس میں پاکستان اور بھارت اور دونوں ملکوں کے نام درج ہیں۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی بیٹی ہیں اور پاکستان کی ہونے والی بہو ہیں اس لیے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گی۔
بھارتی اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔