ماہی گیروں کی کشتی میں 400 کلو گرام وزنی ڈولفن آگری

ڈولفن

نیوزی لینڈ میں ماہی گیروں کی کشتی میں شکار کے دوران 400 کلو گرام وزنی ڈولفن آگری۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فشنگ مقابلے کے دوران ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھے کہ اچانک ڈولفن پانی سے نکل کر اچھلی اور سیدھی کشتی میں آگری۔

کشتی کے گرنے سے کچھ سامان پانی میں جاگرا جبکہ راڈز اور آلات والی بینچ ٹوٹ گئی۔

ڈولفن کے اچانک کشی میں گرنے سے ایک ماہی گیر بمشکل خود کو کچلنے سے بچا سکا جبکہ ایک کو ڈولفن کی دم کے حملے کا سامنا ہوا۔

خوش قمستی کشتی میں موجود کوئی بھی فرد زیادہ زخمی نہیں ہوسکا۔

اس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ پہلے تو ہم ڈولفن کے اچانک کشتی میں گرنے سے ہم سب اچھلنے پر مجبور ہوگئے تھے، جبکہ ایک تو پھسل کر سر کے بل نیچے گرا۔

پوسٹ کے مطابق پائپ کے ذریعے ڈولفن کو گیلا رکھا گیا تاکہ وہ زندہ رہ سکے کیونکہ ان کے لیے اتنی بھاری ڈولفن کو اٹھا کر پانی میں پھینکنا ممکن نہیں تھا۔

تو انہوں نے فوری طور پر مقامی حکام اور کوسٹ گارڈز سے رابطہ کرکے مدد طلب کی۔