گمبٹ کے قریب زائرین کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی

ٹریفک حادثات

خیرپور میں گمبٹ کے قریب زائرین کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گمبٹ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، زائرین کی بس لاہوت زیارت کیلئے جارہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار افراد کراچی کے رہائشی ہیں، مزار پر حاضری کے واپس جارہے تھے.۔

نوابشاہ : سیہون شریف جانے والے زائرین کی وین کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

یاد رہے جامشورو میں گزشتہ ماہ تین دن کے دوران چوبیس زائرین مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے تھے، حضرت لال قلندر شہباز ؒ کے عرس پر پنجاب سے سیہون شریف جانے والے زائرین کی بس رانی پور کے قریب گڈیجی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی تھی۔

افسوسناک واقعے میں 11 زائرین جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 36 سے زائد خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوئے تھے۔