’عالمی برادری فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کارروائیاں روکے‘

مکہ میں خلیج تعاون کونسل اور مصر کے درمیان مشترکہ وزارتی میں غزہ کے لیے مصری منصوبہ اختیار کیا گیا ہے۔

اجلاس کے اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ  عالمی برادری فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کودرپیش مسائل کے تدارک کیلئے عالمی برادری متحرک ہو۔

اجلاس میں غزہ کیلئے مصری تعمیرنو کا منصوبہ اختیار کیا گیا جس پر 53بلین ڈالر اخراجات ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری اسرائیلی جارحیت سے تباہی کے بعد غزہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے، عالمی برادری غزہ کی تعمیرنو میں تیزی لانے کے اقدام میں حصہ لے۔

خلیج تعاون کونسل اور مصر نے واضح کیا کہ غزہ کا مستقبل ایک متحد فلسطینی ریاست کے لائحہ عمل کے اندر ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اجلاس نے فلسطینی عوام کی نقل مکانی کے غیرانسانی اور غیرمنصفانہ مطالبات کو مسترد کر دیا۔