شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ شادی کی جلدی نہیں دیر سے کروں گی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ زویا ناصر نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے ’ریپڈ فائر‘ میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ شادی دیر سے کروں گی جلدی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
میزبان نے پوچھا کہ ڈھابے کی چائے یا پھر کسی ریسٹورنٹ کی پسند ہے؟ جواب میں زویا ناصر نے کہا کہ میری بھابھی بہت اچھی چائے بناتی ہیں ان کے ہاتھ کی چائے پینا پسند ہے۔
سمندر کا کنارہ یا اپنے کمرے میں بند ہوجانا؟ اس کے جواب میں زویا ناصر نے کہا کہ پہاڑوں میں جاسکتے ہیں کیونکہ مجھے پہاڑ پر جانا پسند ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ماہرہ خان کی فلم پہلے دیکھوں گی اس کے بعد صبا قمر کی فلم دیکھ لوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کچن میں کام کرنا پسند ہے، کوکنگ کرکے بہت مزہ آتا ہے۔
زویا ناصر نے کہا کہ اگر فلم کے لیے سر منڈوانا پڑے تو میں دیر نہیں لگاؤں گی۔ میرے بارے میں یوٹیوب پر دیکھا کہ ایک عالیشان سا گھر ہے اور گاڑی دکھائی گئی ہیں جو کہ پاکستان میں نہیں ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر ایسا گھر اور گاڑیاں کہیں ہیں تو بتادیں تو مجھے بتادیں تاکہ میں بھی جاکر دیکھ لوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں زویا نے کہا کہ وہ انجمن نہیں میرا جی بننا پسند کریں گی۔