قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ کی طرف سے جارحانہ کھیلنے کا کہا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر محمد حارث نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز دیکھ کر تمام فیصلے کریں گے، نیوزی لینڈ میں کھیل چکا ہوں اس لیے وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے کھیلنے کا انداز وہی رہے گا صرف ذمہ داری لینے کی کوشش کروں گا۔
محمد حارث نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کی جو بھی ٹیم ہو اس کو شکست دیں گے۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ 9 ٹی 20 میچ میں سے صرف ایک میچ میں اوپننگ کی ہے، پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔
محمد حارث نے کہا کہ پاکستان شاہین کی کپتانی کرچکا ہوں، بابر اعظم اور محمد رضوان کو نہ سلیکٹ کرنا سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔