غزہ میں قیدیوں کی حوالگی کے مقامات سے اسرائیلی جاسوسی آلات برآمد

غزہ میں فلسطینی سیکیورٹی پلیٹ فارم کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی جاسوسی آلات برآمد کرلئے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلسطینی پلیٹ فارم گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان آلات کو اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے نصب کیے گیا تھا۔

ان آلات کو غزہ کے اُن علاقوں سے برآمد کیا گیا ہے جہاں کچھ دن قبل مزاحمتی سرگرمیاں جاری تھیں یا خاص کر وہ مقامات جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی ہوئی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کیے جانے کے بیان کا حماس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل نہ کیے جانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خیال سے پیچھے ہٹنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

قطر نے شام کیلیے بڑا اقدام کر دیا

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدوں کا پابند بنا کر اس موقف کو مزید تقویت دی جائے۔

واضح رہے کہ حماس کے ترجمان کا بیان امریکی صدر کے بیان کے بعد گزشتہ روز سامنے آیا ہے، جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو کوئی نہیں نکال رہا۔