صبا قمر کی پرسکون انداز میں سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

صبا قمر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی پرسکون انداز میں سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ صبا قمر نے 41ویں سالگرہ منائی اور اس دن کو پرسکون طریقے سے منایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے سیاہ مغربی لباس زیب تن کیا اور لکھا کہ ’اس قسم کی سالگرہ جو آپ کے دل کو زندگی بھر کے لیے مکمل کردیتی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

تصاویر میں صبا قمر نے رات کو اپنے پسندیدہ چاکلیٹ کیک اور تازہ پھلوں کے ساتھ ایک تالاب میں آرام کرتے ہوئے ایک پرسکون جشن کا انتخاب کیا۔

صبا قمر

ان کے پرسکون سیٹ اپ نے مداحوں کو مسحور کردیا۔شوبز شخصیات نے انہیں سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائیں بھیجیں اور مبارک باد دی۔

صبا کے پُرامن جشن نے سب کو یاد دلایا کہ سالگرہ کے لیے ہمیشہ ہجوم کی ضرورت نہیں ہوتی، انہیں صرف خوشی، خود سے پیار اور تھوڑا سا چاکلیٹ کیک چاہیے۔