خاتون نے سیاحتی مقام سے ملنے والا سونے کا زیور پولیس کے حوالے کر دیا

دبئی پولیس نے سیاح کو کھوئے ہوئے طلائی زیورات واپس کرنے پر اعزاز دیا ہے۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایسٹونیا سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح ماریون کالجون کو ایک مشہور سیاحتی علاقے سے ملنے والے سونے کے زیورات کا ایک ٹکڑا واپس کرنے کے قابل ستائش عمل پر نوازا ہے۔

ٹورسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خلفان عبید الجلاف نے کلجون کی دیانتداری اور شہری فرض  کے پختہ احساس کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سند پیش کی۔

Estonia tourist honoured by Dubai Police for returning lost gold jewellery

بریگیڈیئر الجلاف نے کہا سیاح کا یہ عمل ایمانداری اور تعاون کی ان اقدار کی مثال ہے جنہیں ہم اپنی کمیونٹی میں فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

تقریب میں ٹورسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد عبدالرحمن اور ٹورسٹ ہیپی نیس سیکشن کے سربراہ کیپٹن شہاب السعدی نے بھی شرکت کی۔

حکام کے مطابق کالجون نے فوری طور پر گمشدہ شے کی اطلاع دی اور اسے ٹورسٹ پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے اعلیٰ سطحی اخلاقی رویے اور عوامی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔