سعودی عرب میں آج 18 اپریل 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فاریکس ڈاٹ پی کے کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 672 ریال ہوگئی جو گزشتہ روز 4 ہزار 432 ریال تھی۔
سعودی عرب میں 10 گرام سونا 4 ہزار 10 جبکہ فی اونس 12 ہزار 472 ریال میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیے
امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی وجہ سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
آج پاکستانی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ایک ریال 74.78 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں دن ریال کی فروخت کی شرح میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 75.32 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
24 قیراط 10 دس گرام سونا پہلی بار 3 لاکھ کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں، پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔