یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ہوائی اڈے پر میزائل داغا ہے۔
حوثیوں کے ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ گروپ نے آج صبح اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک بیلسٹک میزائل داغا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گروپ نے ایک امریکی ڈرون کو بھی مار گرایا جو صنعا گورنری کے ارد گرد "دشمنانہ کارروائیاں” کر رہا تھا۔
اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ یمن سے ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا اور ملک کے فضائی دفاع نے میزائل کو روک دیا تھا جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قبل ازیں امریکی فضائیہ نے یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں72 افراد کے جاں بحق اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعرات کو راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائیہ کے حملے میں کم از کم 72 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
حوثی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق امریکی جارحیت کے نتیجے میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر کام کرنے والے 38 ملازمین شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔