’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ کی ہیروئن کون ہوں گی؟

بالی ووڈ کی ایکشن فلم ’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کا نام سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی کے انکار کے بعد کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا جو پہلی مرتبہ رنویر سنگھ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اس سے قبل ڈان میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان اداکاری کرچکے ہیں۔

فلم ’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ کے نام کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا، فرحان اختر فلم کے ہدایت کار ہوں گے۔

اس فلم کے لیے پہلے کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن حمل کی وجہ سے واس پراجیکٹ سے علیحدگہ ہوگئیں اب کریتی سینن فلم میں شامل ہوں گی اور وہ جلد معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔

یہ پڑھیں: کیارا اڈوانی نے فلم ’ڈان 3‘ کی کاسٹ سے خود کو الگ کر لیا

’ڈان 3’ کی زیادہ تر شوٹنگ یورپ میں ہوگی جبکہ یہ اکتوبر یا نومبر میں فلور پر جائے گی۔

اس سے قبل ڈان 3 کے لیے شروری واگھ کا نام بھی سامنے آیا تھا لیکن اب کریتی سینن فلم کے لیے مضبوط امیدوار سمجھی جارہی ہیں۔

شروری واگھ اس وقت فلم ’الفا‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں وہ نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

اس پروجیکٹ کے حوالے سے شروری واگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ مجھے ایکشن ایک صنف کے طور پر پسند ہے اور میں اپنی بہن کے ساتھ اکثر ایکشن فلمیں دیکھتی ہوں، جب مجھے ’الفا‘ کی پیشکش ہوئی تو میں نے خوشی سے جھوم اٹھی۔