اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، بچوں سمیت 21 فلسطینی شہید

غزہ

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فورسز کے حملے میں بچوں سمیت اکیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دیرالبلاح میں خیموں پر بمباری کی، جنوبی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں خیمے میں سوئے تین بچے اور والدین لقمہ اجل بنے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امداد پر اسرائیلی پابندی سے بیس لاکھ فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ پانی اور خوارک نہ ہونے سے صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔

طبی امداد نہ ملنے سے کینسر کے مریض مشکل میں ہیں، تل ابیب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔