امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو بحال کرانے میں مدد کی پیشکش کر دی۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بحال کرنے میں مدد کریں گے تجارت بحال کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی مدد کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوا دی ہے دونوں ممالک کو کہا تھا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے دونوں ممالک کی بہت مدد کی ہے پاکستان اور بھارت کے رہنما غیرمتزلزل ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی رک گئی یہ اہم بات ہے۔