پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

پاکستان میں بہتر معاشی صورتحال اور شرح سود میں کمی کی وجہ سےگاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں چالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

جولائی سے اپریل تک ایک لاکھ گیارہ ہزار چارسو چونسٹھ گاڑیاں فروخت ہوئیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں انہتر ہزار پانچ سو چھیانوے گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

اپریل میں دس ہزار پانچ سو چھیانوے گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ اپریل دوہزار چوبیس کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ہے۔

https://urdu.arynews.tv/imf-objects-over-sales-tax-relief-on-evs-in-climate-financing-talks/

حالانکہ رواں سال صرف ماہِ فروری میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد کمی ہوئی تھی۔

آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل، جیپ ، کار ، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 12ہزار رہی جو جنوری 2025 میں یہ فروخت 16995 تھی۔

مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868 یونٹس سے کم ہوکر 8 ہزار 8 سو 69 رہی تھی۔ 1,300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 15 فیصد کم ہوکر 4700 یونٹس تک پہنچ گئی تھی۔

1,000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 32 فیصد کمی اور 1,000 سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 35 فیصد کم ہوکر 3680یونٹس رہی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت میں 26 فیصد کمی اور بسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ موٹر سائیکلوں کی فروخت 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ موٹر سائیکلوں کی فروخت 132,947 یونٹس سے کم ہو کر 122920 ہوگئیں۔