بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مدارس کے نصاب میں پاکستان کے خلاف بزدلانہ آپریشن سندور شامل کرنے کا انوکھا فیصلہ کر لیا گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے صدر مفتی شمعون قاسمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ مدارس کے طلبہ کو بھارتی مسلح افواج کے آپریشن سندور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔
مفتی شمعون قاسمی نے مذکورہ اعلان بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ماہرین تعلیم سے ہونے والی ایک ملاقات کے بعد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمن اخبار نے آپریشن سندور کو مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا
راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد مفتی شمعون قاسمی کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کو فوجیوں کی بہادری کی داستانیں سنائی جائیں گی۔
मुस्लिम बुद्धिजीवियों के प्रतिनिधिमंडल ने माननीय रक्षा मंत्री श्री @rajnathsingh जी से मुलाकात कर #ऑपरेशनसिंदूर की सफलता पर बधाई दी| उत्तराखंड मदरसा शिक्षा बोर्ड के अध्यक्ष ने कहा, #OperationSindoor भारतीय सशस्त्र बलों की वीरता और हमारे नेतृत्व की दृढ़ता का प्रतीक है।@ukcmo pic.twitter.com/sOto7qjPsF
— Mufti Shamoon Qasmi (@muftishamoon) May 18, 2025
انہوں نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلبہ اپنی مسلح افواج کی بہادری کی داستانیں پڑھیں گے تو ان میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہوگا۔
بزدلانہ آپریشن سندور اور پاکستان کو مؤثر جواب
بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان میں 9 مقامات پر اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی کی گئی جس میں مساجد اور آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس بزدلانہ کارروائی میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 20 سے زائد شہری شہید ہوئے تھے جنہیں بھارت نے دہشتگرد قرار دے کر بزدلانہ کارروائی کا جشن منایا تھا۔
7 اور 8 مئی کی درمیانی شب پاکستان نے بزدلانہ حملے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو اسے ہمیشہ یاد رہے گا۔
پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جنگی جہاز منٹوں میں تباہ کر دیے جن میں 3 فرانسیسی ساختہ رافیل بھی تھے جن پر بھارت کو بہت زیادہ غرور تھا۔ نئی دہلی کی جانب سے اب تک 3 رافیل تباہ ہونے کی تردید نہیں کی گئی۔