صحافی کے جہاز سے متعلق سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں گئے اور کیا کہ آپ ایک بہت برے صحافی ہیں۔
گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر راما فوسا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک غیر معمولی ملاقات ہوئی، دونوں کی یہ ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔
اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاز سے متعلق صحافی کے سوال پر بھپر گئے جس کے بعد انہوں نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔
صدرٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر کو کھری کھری سنا دیں
ڈونلڈ ٹرمپ کو صحافی کا سوال پسند نہ آیا انہوں نے کہا کہ آپ ایک بہت برے صحافی ہیں، آپ کو یہاں سے چلے جانا چاہیے، آپ اپنے اسٹوڈیو میں واپس جائیں اور اب آپ کوئی سوال نہیں کریں گے، آپ جس طرح سے اس نیٹ ورک کو چلاتے ہیں وہ بہت خوفناک ہیں آپ سے تفتیش ہونی چاہیے۔
ٹرمپ نے قطری تحفے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ قطر نے وہ جیٹ امریکی فضائیہ کو دیا گیا ہے، جو کہ بہت اچھی بات ہے، قطر نے جیٹ کے علاوہ 5.1 ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔
امریکی صدر کے ساتھ جنوبی افریقہ کے صدر نے ٹرمپ کی فرسٹریشن بھانپ لی اور حساب برابر کرنے میں دیر نہ کی، افریقی صدر رامافو نے صدر ٹرمپ سے کہا معاف کیجئے میرے پاس آپ کو تحفہ میں دینے کیلئے جہاز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 400 ملین ڈالرز کا ہوائی جہاز بطور تحفہ دیا ہے جسے امریکی صدر قبول کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔