‘بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے’

آصف زرداری

لاہور : گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوعوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآصف زرداری سے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، گورنر ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں اٹک کی تنظیم اورٹکٹ ہولڈرزموجود تھے۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمت تمام جماعتیں اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں۔

مزید پڑھیں : آنے والی نسلیں پانی کے مسئلے پر جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے: بلاول بھٹو

انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی مزدوروں، محنت کشوں اور پیسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔

ملاقات میں گورنرپنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹوعوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

اٹک کی تنظیم نے صدرآصف زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔