گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

خیبر پختونخوا حکومت نے "علم پیکٹ پروگرام" کا اجرا

لاہور : گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی، جس سے والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول فیسوں میں 26 فیصد اضافے پر پنجاب اسمبلی میں بحث ہوئی۔

احمدرشیدبھٹی نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول کی فیس آدھی لی جائے لیکن عدالتی فیصلہ نظر انداز کرکے فی بچہ 7سے 8 ہزارروپے فیس بڑھادی گئی۔

اسپیکر ملک محمداحمد خان کی وزیر تعلیم کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فیسوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔

وزیر قانون نے فیسوں میں اضافے پر فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5جون سے شروع کرنے کا اعلان

یاد رہے گذشتہ سال ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے نجی اسکولوں کیلیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے، اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو اسکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔