ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی فٹنس کا راز کھل گیا۔
62 سالہ اداکار ٹام کروز کے مداح فلموں میں ان کے خطرناک اسٹنٹ کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس اور خوبصورتی کے سبب بھی ان کے شیدائی ہیں لیکن اب یہ پتا چل گیا ہے کہ ٹام کروز فٹنس کے لیے کس خوراک کا استعمال کرتے ہیں۔
مینز ہیلتھ نامی میگزین کی ایک رپورٹ میں ٹام کروز کی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی روزانہ کی ڈائٹ 1200 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے، اداکار تیل، مکھن اور ساسز کے بغیر ابلی ہوئی سفید مچھلی اور سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ، ویڈیو وائرل
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز روزانہ 3 بار کھانا کھانے کے بجائے اپنے مصروف شیڈول میں 15 مرتبہ اسنیکس لیتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس کا راز الکوحل سے پاک مشروبات بھی ہیں جس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ہالی وڈ اسٹار جب بھی کہیں کھانا کھائیں، ہمیشہ الکوحل سے پاک مشروبات کا انتخاب کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز کی خوراک میں سالمن، ڈارک چاکلیٹ، خالص جو ، بلیو بیریز، ادرک، بروکولی، ٹماٹر، پالک، زیتون کا تیل، گری دار میوے، وٹامنز اور منرلز سپلیمنٹس شامل ہیں۔
ٹام کروز فروٹس کے ساتھ چاکلیٹ کا بھی استعمال کرتے ہیں جو ڈپریشن کو دور کرنے میں معاون ہے، درحقیقت ان کی روزانہ کی ڈائٹ میں زیادہ میٹھے ناشتے، پروسیسڈ فوڈز یا کاربوہائیڈریٹ کے بجائے ان کے اپنے ذاتی شیف کے ہاتھ کا کھانا شامل ہے۔