اسلام آباد: بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں پانی کی آمد میں 53 ہزار 400 کیوسک کم ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں آج پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہی، جبکہ گزشتہ روز آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی، ہیڈ مرالہ پر آج پانی کا اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 جبکہ اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا پر پانی کی آمد 39 ہزار 600 جبکہ اخراج 10 ہزار 800 کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 700 جبکہ اخراج ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے بنایا گیا ماسٹر پلان
دریائے کابل میں نوشہرہ پر پانی کی آمد 37 ہزار 100 اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1478.03 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1161.05 فٹ اور ذخیرہ 21 لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.20 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان کے مطابق آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 45 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔