ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا

دوحہ میں جاری ماسٹرز ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز  ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹرز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں پاکستان نے ایونٹ میں تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔

دوحہ میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے کاشف ریحان نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں کارنامہ انجام دیا۔

45 سال کے ایج گروپ میں شامل کاشف ریحان نے 170 کلو گرام وزن اٹھایا، کاشف ریحان نے اسنیچ میں 70 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھایا۔

https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-qualifies-javelin-final-at-asian-athletics-championship/

ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں 3گولڈ اور ایک برانز میڈل کیساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

پاکستان کی 3 خواتین نیلم ریاض، سیبل سہیل، نادیہ مقصود بھی ایکشن میں نظر آئینگی، دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ 31 مئی تک جاری رہے گی۔

https://urdu.arynews.tv/noor-zaman-qualifies-for-main-round-british-open/