اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ کے پاکستان کی جانب سے سفیر کی سطح پر تعلقات بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے فیصلے کو دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دیا، دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل کو دورہ کابل کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
https://urdu.arynews.tv/ishaq-dar-david-lammy-meeting-schedule-01-06-2025/
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد کے قیام کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبہ خطے کی رابطہ سازی کیلئے اہم ہے، ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل کیلئے قریبی تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے۔