قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی

بجٹ 26-2025 قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب، بجٹ اہداف

اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آج آئندہ بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی، جس میں معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کے بجائے آج طلب کرلیا گیا، ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہقومی اقتصادی کونسل 3795ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے ، چاروں وزرائےاعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمداورنگزیب بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے، جس کے بعد قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاق کے لیے ایک ہزارارب روپےکا ترقیاتی بجٹ ، پنجاب کیلئے 1188ارب روپے، سندھ کے لیے887 ارب روپے ، خیبر پختونخوا کے لیے440 ارب روپے اور بلوچستان کے لیے 280 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔

ترقیاتی بجٹ اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکت داری کی منظوری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل 5سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دے گی جبکہ آئندہ مالی سال 4.2فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی جائے گی۔

زراعت کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصد ، صنعتی گروتھ کا 4.3 فیصد ہدف، خدمات کےشعبےکی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد، برآمدات کا ہدف35 ارب ڈالر، درآمدات کا ہدف 65 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کاہدف 39 ارب ڈالر مقرر کرنےکی منظوری دی جائے گی۔